ڈی پی او نے اہم کیسز میں مدعیان کے مسائل سنے

ڈی پی او نے اہم کیسز میں مدعیان کے مسائل سنے

ملزموں کی گرفتاری ، تفتیش کا جائزہ ، پولیس کو میرٹ پر کیسز نمٹانے کی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے اہم کیسز میں مدعیان کے مسائل سنے ۔ ڈی پی او نے مقدمات میں ملزموں کی گرفتاری ، تفتیش کا جائزہ لیا اورمتعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر مقدمات کو نمٹانے کی ہدایت کی۔ ا س حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق بروقت انصاف فراہمی، پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سینئر پولیس افسروں کی زیر نگرانی اہم مقدمات کی تفتیش کا عمل جاری ہے ۔کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...