اے سی حلیمہ منیر کا رتیاں چک کا دورہ،فریقین میں راستے کاتنازعہ حل
چک جھمرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر حلیمہ منیر کا چک نمبر 130رب رتیاں کادورہ ، سرکاری راستے پر دوپارٹیوں میں تنازعہ حل کروادیا ۔
اس موقع پر قانونگو ،پٹواری اور پیرا فورس کا عملہ بھی ہمراہ تھا ۔ پٹواری اور قانونگو کی نشاندہی کے بعد اسسٹنٹ کمشنرنے دونوں پارٹیوں کو اعتماد میں لیکر سرکاری راستے کو ایک ہفتہ میں کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments