دوتھانوں میں 5 ٹاؤٹوں کیخلاف مقدمات درج، ملزم گرفتار
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ٹاؤٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ۔ تھانہ مسن اور تھانہ شورکوٹ کینٹ میں 5 ٹاؤٹوں کے خلاف مقدمات درج، ٹاؤٹ حوالات میں بند کر دئیے گئے ۔
گرفتار ٹاؤٹوں میں امتیاز تاجی، فیصل، عاشق ، خاور عباس اور عبد الستار شامل ہیں۔ ملزم رسہ گیری، مال مسروقہ کے لین دین اور تھانوں میں مداخلت کر کے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے ۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹاؤٹ مافیا کو مضبوط قانونی لگام ڈالی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments