دیرینہ دشمنی پر نوجوان کے قتل پر تین نامزد ملزم گرفتار
پینسرہ (نمائندہ دنیا)تین روز قبل دیرینہ دشمنی پر مبینہ طور پر شہباز نامی نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد تین ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم احسان اپنے بھائی ندیم عرف سکندر اور کزن محبوب کے ہمراہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سے احسان نے سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔ دورانِ پڑتال ایئرپورٹ سکیورٹی اہلکاروں نے احسان کو حراست میں لے لیاجبکہ اسکے دونوں ساتھیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں بھی قابو کرلیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران تینوں قتل کے مقدمہ میں نامزد نکلے ۔ اطلاع پر تھانہ ٹھیکریوالا پولیس ملزموں کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے سیالکوٹ روانہ ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments