سدھار :نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو موٹر سائیکل سوار زخمی
پینسرہ (نمائندہ دنیا)تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے سدھار قبرستان کے قریب رات گئے نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کر دی جس سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ابرار عظیم میڈیکل سٹور والے ، ٹی سٹال کے مالک مختار کے ہمراہ نیو سبز منڈی سے گھر سدھار جا رہے تھے کہ قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا اور اچانک فائرنگ کر دی۔ مختار کے پیٹ جبکہ ابرار کی ٹانگوں میں گولیاں لگیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments