اہلحدیث یوتھ فورس سٹی کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت سیمینار

اہلحدیث یوتھ فورس سٹی کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت سیمینار

تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے علماقرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی کریں:مقررین

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس سٹی کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔مذہبی، سماجی شخصیات اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ پروفیسر نجیب اللہ طارق، پروفیسر ڈاکٹر عبید الرحمن محسن، مرکزی صدر حافظ سلمان اعظم، قاری ارشد، انور نعیم، محسن حمید اور ابو ہریرہ سلفی نے خطاب میں کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے اور اسکے تحفظ کیلئے ہر مسلمان کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے ۔ نبی کریم ؐاللہ کے آخری نبی ہیں ۔عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے ، اسلئے اسکے تحفظ کیلئے نوجوان نسل کو دینی تعلیمات اور اسلامی عقائد سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ موجودہ دور میں بالخصوص نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور انکے اندر دینی شعور پیدا کرنے کیلئے ایسے پروگرام کراتے رہناچاہئے ۔ تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے علماقرآن و سنت کی روشنی میں عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی رہنمائی کریں۔ سیمینار میں اسحاق سلفی، افتخار فراز، حکیم عبد الرزاق نعیم، ادریس یزدانی، عبد الواحد دانش، امیر حمزہ مدنی و دیگربھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...