فصلوں کی باقیات جلانے پر 15 ہزار فی ایکڑ جرمانہ: ڈائریکٹر زراعت

فصلوں کی باقیات جلانے پر 15 ہزار فی ایکڑ جرمانہ: ڈائریکٹر زراعت

ڈائریکٹر زراعت نے فیلڈ سٹاف اور سموگ کنٹرول کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) ڈائریکٹر زراعت توسیع چودھر ی خالد محمود نے جڑانوالہ موٹروے کے قریب قائم تین کوئیک رسپانس سنٹرز کا دورہ کیا اور سموگ کنٹرول کے لیے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ تینوں مراکز فعال پائے گئے جبکہ ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کے لیے واٹر باؤزرز بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر زراعت نے فیلڈ سٹاف اور سموگ کنٹرول کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور فصلوں کی باقیات جلانے کے تدارک اور سموگ کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات ہرگز نہ جلائیں کیونکہ یہ قانونی جرم ہے۔

خلاف ورزی کی صورت میں 15 ہزار روپے فی ایکڑ جرمانہ، مقدمہ درج ہونے کے ساتھ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصلوں کی باقیات کے بہتر انتظام کے لیے بیلر مشینوں کا استعمال کریں اور باقیات کو زمین میں شامل کریں۔ فصلوں کی باقیات جلانے سے زمین کا نامیاتی مادہ اور زرخیزی متاثر ہوتی ہے، جس سے پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ گندم کی کاشت کے لیے سپر سیڈر کا استعمال کریں، فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں اور ماحول کو سموگ و آلودگی سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...