پی ٹی آئی والے سیاسی شہادت چاہتے تھے :بیرسٹرعمراحمد

 پی ٹی آئی والے سیاسی شہادت چاہتے تھے :بیرسٹرعمراحمد

اب کوئی جتھا باہرنہیں نکلے گا،حکومت نے مذاکرات کئے وہ خود متفق نہیں تھے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہاہے کہ کے پی کے وزیراعلی سیاسی فیصلوں صوبے میں قیام امن میں ناکامی اورلانگ مارچ میں بدنامی کی وجہ سے سیاسی شہادت چاہتے تھے اب وہ گورنرراج اور ایمرجنسی سے پریشان نہیں ہوں گے شائد ان کی خواہش ہی یہی تھی جبکہ سیاسی شہیدبھی نہیں بن سکیں گے ۔اب کوئی جتھا باہرنہیں نکلے گابانی پہلے جیل میں ہیں جواب گرفتار ہوئے ہیں ان کے لئے بھی کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوکے پی میں ہونے والی دہشت گردی سے بھی کوئی دلچسپی نہیں تھی سہیل آفریدی اپنے بانی کی رہائی کے لیے کچھ بھی کرسکتے تھے ایسے لوگوں کوقانون کی گرفت میں لانا وقت کی ضرورت ہے -انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں مل بیٹھنے کی کوشش کی مگرپی ٹی آئی کے ارکان خودمتفق اور متحد نہیں تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...