رائیونڈ اجتماع ، پہلا مرحلہ 5 نومبر سے شروع ہوگا:شاہد رزاق

رائیونڈ اجتماع ، پہلا مرحلہ 5 نومبر سے شروع ہوگا:شاہد رزاق

اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو پوری دنیا میں ہدایت کے پھیلاؤ کا ذریعہ بنائے :تاجر رہنما

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ دین اسلام کی دعوت اور تبلیغی محنت کو دنیا بھر میں عام کرنے کے سلسلے میں ہر سال کی طرح امسال بھی رائیونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع نومبر میں دو مرحلوں میں منعقد ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 5 نومبر بروز جمعرات سے شروع ہوگا، جس کا اختتام 8 نومبر بروز اتوار صبح اجتماعی دعا کے ساتھ ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے کا اجتماع 12 نومبر بروز جمعرات سے شروع ہوگا، جس میں حلقہ نمبر 4 فیصل آباد کے افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے ہر خاص و عام کو رائیونڈ کے سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو پوری دنیا میں ہدایت کے پھیلاؤ کا ذریعہ بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...