کمشنرفیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا نجی یو نیورسٹی کا دورہ، طلبا سے خطاب

کمشنرفیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا  نجی یو نیورسٹی کا دورہ، طلبا سے خطاب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنرفیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ر فاہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نئے داخل ہونے والے طالب علموں کے لئے منعقدہ سیشن سے خطاب کیا۔

کمشنر نے طالب علموں سے کہا کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کی جستجو میں لگ جائیں۔انہوں نے کہا کہ رفاہ یونیورسٹی کا شمار ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رینکنگ میں ہمیشہ ٹاپ یونیورسٹی میں ہوا ہے ۔انہوں نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی کو سراہااور امید ظاہر کی کہ نئے داخل ہونے والے طالب علم محنت،لگن کو اپنا شعار بناکر اپنی منزل حاصل بلکہ اساتذہ،والدین اور ادارہ کا نام روشن کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...