ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں مبینہ اضافہ
گوجرہ (نمائندہ دنیا) شہر اور گردونواح میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں، مبینہ طور پر دکانداروں نے گھریلو گیس سلنڈروں کے نرخ ازخود بڑھا دیے ،
جس کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔شہر اور گردونواح میں ایل پی جی فروخت کرنے والے دکاندار مبینہ طور پر 3 ہزار روپے مالیت کا گھریلو سلنڈر 6 ہزار 500 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ دکانداروں کی جانب سے من مانے نرخ مقرر کیے جانے کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments