پولیس اہلکاروں اور شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر ترجیح :ڈاکٹر نوید عاطف
ڈی پی او نے اہلکاروں کے مسائل سنے ،متعلقہ افسروں کو ضروری احکامات جاری
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے صحت اور بچوں کی تعلیم سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او نے اہلکاروں کے مسائل سنے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محنت، لگن اور دیانت داری سے سرانجام دینے کی ہدایت بھی کی۔بعدازاں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہید کانسٹیبل اعجاز احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments