لڑکی کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے ہراساں کر نے پر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑکی کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں افضل نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کو ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر گھر کے قریب ہی قابو کر لیا گیا اور غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے مبینہ طور پر ہراساں اور پریشان کیا جانے لگا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments