منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد

منشیات فروش گرفتار،بھاری  مقدار میں چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی گئی۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے حکیمانوالہ چوک کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ جس کی تلاشی کے دوران دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...