کمالیہ میں فلاحی اداروں کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
کمالیہ میں فلاحی اداروں کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق مختلف فلاحی اداروں کے سربراہوں کی ماہانہ میٹنگ اور تعارفی نشست میں فیصلہ
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تحصیل آفس کمالیہ میں مختلف فلاحی اداروں کے سربراہوں کی ماہانہ میٹنگ اور تعارفی نشست منعقد ہوئی، جس کی میزبانی اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام دستگیر حسام نے کی۔اجلاس میں انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے دستیاب سرکاری سہولیات اور فلاحی منصوبوں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا اور مستحق افراد کی رہنمائی و معاونت کو اولین ترجیح قرار دیا۔ پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و منتظم ساجد کمبوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر فلاحی اداروں کے درمیان باہمی تعاون، روابط اور عوامی خدمت کے منصوبوں کو مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلاحی اداروں کے سربراہان کا آئندہ اجلاس ساجد کمبوہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments