محکمہ انہار کے ملازمین پر تشدد، 20 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ
محکمہ انہار کے ملازمین پر تشدد، 20 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہملزموں نے مبینہ طور پر دفتر میں داخل ہوکر ملازمین کو دھمکیاں بھی دیں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ریل بازار کے علاقے میں واقع محکمہ انہار کے دفتر پر مبینہ دھاوا بولنے اور ملازمین سے مزاحمت کرنے والے 20 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزموں نے مبینہ طور پر دفتر میں داخل ہوکر محکمہ انہار کے ملازمین کو قابو کیا اور انہیں شدید زخمی کردیا۔ اس دوران انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ محکمانہ امور کی انجام دہی سے بھی روکا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments