29لاکھ پاکستانیوں کی باہر منتقلی لمحہ فکریہ :جماعت اسلامی

29لاکھ پاکستانیوں کی باہر منتقلی لمحہ فکریہ :جماعت اسلامی

29لاکھ پاکستانیوں کی باہر منتقلی لمحہ فکریہ :جماعت اسلامیحکومت کفایت شعاری و سادگی اپنانے کیلئے اقدامات کرے :میاں طاہر ایوب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے نومنتخب ضلعی امیر میاں طاہر ایوب نے گزشتہ تین برسوں میں 29 لاکھ پاکستانیوں کی بیرون ملک منتقلی کو معاشی ترقی کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول، گیس، کوئلے اور زراعت سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال اور ایٹمی طاقت کے حامل ملک کے عوام پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور مٹھی بھر اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں،سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 16 ماہ میں قرضوں میں 13 ہزار 78 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 44 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ ہر پاکستانی 3 لاکھ 2 ہزار روپے کا مقروض ہے ۔ غریب آدمی کیلئے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہوچکا ہے ، جبکہ دوسری جانب حکمرانوں اور بیوروکریسی کی مفت خوری اور شاہانہ طرز زندگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کرپشن کے خاتمے ، سودی نظام معیشت اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے ، عدل و انصاف کے نظام کے قیام اور کفایت شعاری و سادگی کی پالیسی اپنانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ عام آدمی سکون کا سانس لے سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...