چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 ملزم گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کرائم فری پنجاب کے تحت چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 20 ملز موں کو گرفتار کر لیا۔
جن میں 4 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ایک کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد کی گئی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ سب انسپکٹر محسن حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments