چنیوٹ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، 3ملزم گرفتار

 چنیوٹ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، 3ملزم گرفتار

15 ستمبر کو ایک بوری بند ناقابل شناخت نعش ملی تھی ، ملزموں میں 2 خواتین شامل

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ کوٹ وساوا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول محمد وقاص کو اس کی بیوی اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد نعش سیم نالے میں پھینک دی تھی۔15 ستمبر 2026 کو چک نمبر 145 سے ایک بوری بند ناقابل شناخت نعش برآمد ہوئی تھی۔ اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران، تھانہ کوٹ وساوا پولیس، فرانزک ٹیم اور سی آر او ٹیم موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کیے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ وساوا میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق فنگر پرنٹس کی مدد سے نعش کی شناخت محمد وقاص کے نام سے ہوئی، جس کے بعد جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے مقتول کے لواحقین کا سراغ لگایا گیا۔ پیشہ ورانہ تفتیش کے نتیجے میں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم، جس میں سب انسپکٹر عبدالرشید اور دیگر اہلکار شامل ہیں، کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...