اٹھارہ ہزاری :اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کا نئے یونیفارم میں فلیگ مارچ

اٹھارہ ہزاری :اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کا نئے یونیفارم میں فلیگ مارچ

شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اینٹی انکروچمنٹ ریموول سکواڈ کو نیا یونیفارم فراہم کر دیا گیا، جس کے بعد سکواڈ نے نئے یونیفارم میں اندرون شہر مختلف مقامات پر فلیگ مارچ کیا اور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق نئے یونیفارم میں فلیگ مارچ کا مقصد سکواڈ کی باقاعدہ شناخت، نظم و ضبط اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے عزم کو اجاگر کرنا ہے ۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ اندرون شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بھرپور مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ، جس کے دوران غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...