این اے 100 اور پی پی 108 کے چکوک سہولیات سے محروم
صفائی، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے لو گوں کو مشکلات
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )حلقہ این اے 100 اور پی پی 108 کی یونین کونسل 167 کے متعدد چکوک بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جہاں ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث گلیاں اور محلے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے ہیں، جبکہ صفائی، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔یونین کونسل 167 کے چکوک 64 ج ب، 63 ج ب، 65 ج ب شمالی و جنوبی، 68 ج ب لیلاں اور ملحقہ آبادیاں عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات کی فراہمی سے محروم ہیں۔صفائی کے ناقص انتظامات، سیوریج کے مسائل اور صاف پانی کی عدم فراہمی سے علاقہ مکین مشکلات کا شکار ہیں۔ کئی دہائیوں سے ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments