چنیوٹ بائی پاس پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک شخص زخمی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )لاہور روڈ سے سرگودھا روڈ بائی پاس پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان مبینہ تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زین علی زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔چنیوٹ بائی پاس پر ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments