چیف آفیسر ضلع کونسل کا موضع باغ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی معائنہ کیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی ہدایات پر چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے موضع باغ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران چیف آفیسر نے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا، جبکہ علاقے میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھی جائے اور تمام کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں۔مہر محمد اکرم بھروانہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ضلع کونسل عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments