المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام فری آئی کیمپ، 200مریضوں کا معائنہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ پاکستان جڑانوالہ کے زیرِ اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر امجد ملک نے تقریباً 200 مریضوں کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں ضروری طبی مشورے فراہم کیے ۔ کیمپ میں معائنے کے بعد تقریباً 32 مریضوں کے آپریشن اسامہ شہید کمپلیکس، ایڈن گارڈن میں کیے جائیں گے ، جبکہ آپریشنز کے ساتھ ادویات بھی مکمل طور پر مفت فراہم کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments