رنگ روڈ بائی پاس پر دو ٹرکوں میں تصادم ٹرک الٹ گیا، دونوں ڈرائیور زخمی
پینسرہ(نمائندہ دنیا)رنگ روڈ بائی پاس پر رانا ثناء اللہ کے ڈیرے کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو ٹرک آپس میں خوفناک طریقے سے ٹکرا گئے۔۔۔
جس کے نتیجے میں ایک ٹرک موقع پر الٹ گیا جبکہ دونوں ٹرکوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں ایک ڈرائیور ٹرک کی تباہ شدہ باڈی میں پھنس گیا جسے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments