50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب، تحائف تقسیم

 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب، تحائف تقسیم

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )نجی فلاحی تنظیم للہ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار اور شاندار تقریب رائل مارکی شورکوٹ میں منعقد ہوئی، جس میں سماجی، سیاسی، صحافتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت دلہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں للہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی ریاض بہار، بانی محمد لطیف انقلابی، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد، چودھری ظفر اقبال باجوہ، چودھری فیصل مقصود چیمہ اور قاسم علی خان سمیت دیگر معزز مہمانوں نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے مستحق خاندانوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے انسانیت کی خدمت اور معاشرتی بھلائی کی بہترین مثال قرار دیا۔للہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تمام 50 جوڑوں کو گھریلو استعمال کا مکمل جہیز کا سامان، نقد رقم اور خصوصی تحائف پیش کیے گئے ۔تقریب میں مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائے انصر صدیقی، بانی پریس کلب گڑھ مہاراجہ شیخ امتیاز احمد رحمانی، شیخ محمد حسین، ملک محمد خان اعوان، نعیم اظہر، نوید انجم، ناصر علی خان، رضوان قدیر چیمہ، مہر محسن ڈب، خضر خان بلوچ، ملک احسان اللہ کمبوہ، رانا محمد اسلم، عزیر اللہ خان، چوہدری لیاقت میو، عمران بوسن، محمد عمر فاروق اور لاڈلا عمر بھٹی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...