ٹوبہ :صنعتی اداروں میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی آگاہی مہم شروع

ٹوبہ :صنعتی اداروں میں ہیلتھ  اینڈ سیفٹی آگاہی مہم شروع

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکرٹری لیبر ویلفیئر پنجاب ثمن رائے کی خصوصی ہدایات پر محکمہ لیبر نے ضلع بھر کے صنعتی اداروں اور کاروباری مراکز میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی اور عملدرآمد مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

 مہم اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قمر عباس وڑائچ کی زیر نگرانی جاری ہے ۔مہم کا بنیادی مقصد صنعتی اداروں، فیکٹریوں، ورکشاپس اور دیگر کاروباری مراکز میں کام کرنے والے محنت کشوں کی صحت و سلامتی یقینی بنانا، انہیں دورانِ ملازمت ممکنہ حادثات اور پیشہ ورانہ خطرات سے محفوظ رکھنا اور کام کی جگہوں پر صحت مند، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ لیبر کی ٹیمیں مختلف صنعتی و کاروباری اداروں کا دورہ کرکے انتظامیہ اور ورکرز کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے اصولوں، حفاظتی تدابیر اور دورانِ کام ضروری احتیاطی اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قمر عباس وڑائچ نے بتایا کہ مہم کا ایک اہم پہلو اداروں کی انتظامیہ اور محنت کشوں کے درمیان حفاظتی شعور کو فروغ دینا ہے ۔تاکہ ورکرز اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اور ادارے بھی ملازمین کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔ محکمہ لیبر حکام کے مطابق ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے اصولوں پر عملدرآمد سے صنعتی حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...