میٹرک میں نمایاں پوزیشن لینے والی طلبہ رامین فاطمہ ایک دن کیلئے اعزازی کمشنر مقرر

میٹرک میں نمایاں پوزیشن لینے والی طلبہ رامین فاطمہ ایک دن کیلئے اعزازی کمشنر مقرر

درخواستوں کی وصولی کے بعد انٹرویو کمیٹی نے ٹاپ 20 امیدواروں میں سے تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر رامین فاطمہ کا انتخاب کیا، ترجمان ڈویژنل انتظامیہ ، مجموعی طور پر 66.88 نمبر حاصل کئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ایک دن کے لیے اعزازی کمشنر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، جس کے تحت ڈویژنل پبلک سکول سمندری کی ہونہار طالبہ رامین فاطمہ کو منتخب کر لیا گیا ہے ۔ طالبہ 20 نومبر بروز جمعہ ایک دن کے لیے کمشنر فیصل آباد ڈویژن کے فرائض انجام دیں گی۔ رامین فاطمہ نے میٹرک سالانہ امتحان 2026ء میں تعلیمی بورڈ میں 1190 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق درخواستوں کی وصولی کے بعد انٹرویو کمیٹی نے ٹاپ 20 امیدواروں میں سے تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر رامین فاطمہ کا انتخاب کیا، جنہوں نے مجموعی طور پر 66.88 نمبر حاصل کیے۔

اعزازی کمشنر کو کمشنر کی چیئر پر بٹھایا جائے گا اور وہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کا عملی تجربہ حاصل کریں گی۔وہ ڈویژنل پبلک سکول سمندری کا دورہ کرنے کے علاوہ کمشنر آفس، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی اور میونسپل کارپوریشن میں بریفنگ اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گی۔ باغ جناح میں پاکستان کے پہلے ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ اور لائلپور میوزیم میں 1896ء کے پہلے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے قائم کردہ کارنر کا دورہ بھی کریں گی۔کمشنر حامد شیخ کے اعلان کے بعد میٹرک اور او لیول کے 200 سے زائد طلبہ نے تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...