رانا شعیب ادریس خان کی ملک قمر امین کی رہائش گاہ پر آمد، محفل ذکرِ الٰہی و ذکرِ مصطفی ؐ میں شرکت
بلوچنی (نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی، حلقہ پی پی 99 کے سابق ٹکٹ ہولڈر اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع فیصل آباد رانا شعیب ادریس خان نے محمد طاہر حمید فانی اور فانی برادران کی خصوصی دعوت پر ملک قمر امین کی رہائش گاہ نذیر ٹاؤن کھڑیانوالہ کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے محفلِ ذکرِ الٰہی و ذکرِ مصطفیٰ ﷺ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر حاجی محمد مدثر حمید فانی نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا شعیب ادریس خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہے اور وہ بھی میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق دن رات عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹرز، سپورٹرز اور دوست احباب کی جانب سے اپنے پروگراموں میں خصوصی دعوت دینا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments