ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر کے تبادلے پر الوداعی تقریب
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر کے ضلع جھنگ سے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کھوکھر، ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسروں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر کی محکمہ پولیس کے لیے پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کھوکھر اور دیگر پولیس افسران نے انہیں اعزازی شیلڈز اور گلدستے پیش کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments