جڑانوالہ میں مبینہ جعلی پیر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

جڑانوالہ میں مبینہ جعلی پیر کے  خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر پولیس نے شہری کی درخواست پر مبینہ جعلی پیر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 ملزم پر تعویذ گنڈوں اور دم درود کے نام پر شہری سے 70 ہزار روپے وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔چک نمبر 648 گ ب میں مبینہ جعلی پیر کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے تعویذ گنڈوں اور دم درود کے نام پر اس سے 70 ہزار روپے وصول کیے ۔ بعدازاں رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو ملزم مبینہ طور پر ٹال مٹول سے کام لینے لگا۔شہری کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لانے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...