خواتین کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کیلئے 16روزہ مہم کا آغاز
خواتین کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کیلئے 16روزہ مہم کا آغازڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی خصوصی تقریب میں شرکت، خواتین کے حقوق پر زور
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے زیر اہتمام خواتین کے تحفظ، حقوق کی پاسداری، آگاہی اور تشدد کے خاتمے کے لیے 16 روزہ عالمی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سینٹر و دارالامان چنیوٹ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں انچارج دارالامان کوثر بتول، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالق داد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، محکمہ تعلیم کے افسران، خواتین پولیس افسران و اہلکاروں، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور دیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ خواتین کا تحفظ، ان کے حقوق کی پاسداری اور انہیں محفوظ و باوقار ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ خواتین کے خلاف تشدد، ہراسگی، استحصال اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو قانونی تحفظ اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ آگاہی مہم کے ذریعے خواتین کو ان کے بنیادی حقوق، قانونی معاونت اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments