ترقیاتی سکیموں کا جائزہ، تعمیراتی میٹریل کا معیار چیک

ترقیاتی سکیموں کا جائزہ، تعمیراتی میٹریل کا معیار چیک

ترقیاتی سکیموں کا جائزہ، تعمیراتی میٹریل کا معیار چیک کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے رکن میجر شہزاد نے کاموں کے معیار کا جائزہ لیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کے لیے کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے رکن میجر شہزاد نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کنسٹرکشن سانول ملک، ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیات رندھاوا اور دیگر متعلقہ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ میجر شہزاد نے واسا افسروں کے ساتھ اکبر چوک گلستان کالونی، مدینہ ٹاؤن، اتحاد روڈ اور علامہ اقبال کالونی میں جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا۔ انہوں نے منصوبوں میں استعمال ہونے والے پائپس اور دیگر تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی چیک کی اور اسے تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے پائپ فیکٹری کا بھی معائنہ کیا اور وہاں تیار کیے جانے والے پائپس کی مقررہ سپیسیفکیشن کے مطابق جانچ پڑتال کی۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ ان منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...