سیالکوٹ:زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی ،4 افراد زخمی

سیالکوٹ:زیر تعمیر مکان کی  چھت گر گئی ،4 افراد زخمی

مکان کی تعمیر کے دوران چھت گرنے سے 4افراد ملبے تلے دب گئے

سمبڑیال،سیالکوٹ(سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا) تھانہ سمبڑیال کے گاؤں حبیب پورہ میں چھت گرنے سے 26سالہ رئیس ، 31سالہ بشارت ، 43سالہ عاشق اور 30سالہ دلاور ملبے تلے دب گئے ،مقامی افراد نے ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ز خمیوں کو ملبے سے نکال لیا، ریسکیو 1122 نے چاروں کو ابتدا ئی طبی امداد مہیا کی جبکہ 3افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں