شہدائے پولیس کے ورثا میں عیدی پیکیج تقسیم کردیاگیا

شہدائے پولیس کے ورثا میں عیدی پیکیج تقسیم کردیاگیا

شہداکے اہلخانہ کادکھ ہمارادکھ ،ملاقاتوں کایہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہیگا:سی پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)شہدائے پولیس کے ورثا میں عیدی پیکیج تقسیم کردیاگیا،جس میں عیدی، تحائف اور راشن شامل تھا ، سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے شہداء کے ورثاء کے مسائل بھی سنے اور اُن کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔سی پی او نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر قوم کو حیات بخشنے شہدائے پولیس ہمارا قیمتی سرمایہ و اثاثہ اور محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ،خوشیوں کے اس لمحے میں ضلعی پولیس شہدا کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے ، وہ اپنے تمام شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ سے ہمہ وقت رابطے میں ہیں اور شہدائے پولیس کے ورثاء کی ہر ممکن ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے ، اُنہیں کوئی پریشانی نہیں آنے دیں گے ۔ شہدائے پولیس کے ورثاء سے ملاقاتوں کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں