جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ ،واپڈاکی نا اہلی کیخلا ف احتجا جی مظاہرہ

جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ ،واپڈاکی نا اہلی کیخلا ف احتجا جی مظاہرہ

گیپکو ہیڈ کوارٹرز تک ریلی ، اوور بلنگ کی شکایات بھی بڑھتی جا رہی ہیں :فرقان عزیزبٹ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جما عت اسلا می نے بد ترین لوڈشیڈنگ اور واپڈاکی نا اہلی و ناقص کارکردگی کیخلا ف احتجا جی مظا ہر ہ کیا جس کی قیادت امیر جما عت پی پی 57فرقان عزیز بٹ نے کی ۔ مظا ہر ین نے بینرز ،پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے اور واپڈا کیخلا ف نعرے بازی کی،احتجا جی ریلی چوک گھنٹہ سے شرو ع ہو کر گیپکو ہیڈ کوارٹرز پر اختتا م پذیر ہو ئی ، احتجا جی ریلی سے خطا ب کرتے ہو ئے فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ ایک طرف لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جا رہی اوردوسری طرف اوور بلنگ کی شکایات بھی مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں، مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس سے کاروبار سمیت نظام زندگی ٹھپ ہوگیا ہے ۔ نئے پاکستان میں عوام آٹا، روٹی، چینی اور اب شدید گرمی میں بجلی سے بھی محروم ہیں ، انہوں نے کہاکہ شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں سکول اور کالج بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ،ریلی سے میاں اعجاز احمد انصاری،ابوبکر شیخ،ملک مبشر علی،عاطف مغل اورنعمان منیر مغل نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں