جی ڈی اے ریفرنڈم،مظہر گروپ کو25سال بعد شکست

 جی ڈی اے ریفرنڈم،مظہر گروپ کو25سال بعد شکست

ایمپلائز یونین کے طارق محمودمغل چیئرمین اور احسان اﷲ چیمہ صدرمنتخب ہوگئے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جی ڈی اے کی سی بی اے یونین کے ریفرنڈم میں 25سال اقتدار میں رہنے والے مظہر گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایمپلائز یونین نے میدان مار لیا ، انتخابات کاانعقاد گزشتہ روز ہیڈ آفس ٹرسٹ پلازہ میں ہوا جس میں ایمپلائز یونین نے مینار اور ورکر اتحاد یونین نے پھول کے نشان پرحصہ لیا،مجموعی طورپر 76ووٹرز نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا ، ایمپلائز یونین کے طارق محمود مغل انتخابی نشان مینار نے 55ووٹ لیکر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ مظہر جاوید انتخابی نشان پھول صرف 19ووٹ لے سکے اور 2 ووٹ منسوخ ہوئے ، منتخب ہونے والوں میں جی ڈی اے سی بی اے کے چیئرمین طارق محمود مغل،صدر احسان اﷲ چیمہ،چیف آرگنائزر مولوی اشفاق خان،جنرل سیکرٹری لقمان اعظم،آفس سیکرٹری آصف چھینہ ،سیکرٹری اطلاعات اسلام گجر،ممبر شرکت مسیح شامل ہیں،کامیابی کے بعد چیئرمین طارق محمود مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ درخواست باز ،بلیک میلر مخالفوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی ہے ،وہ 25سالہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین جی ڈی اے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ،الیکشن جیتنے پرملازمین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور منتخب عہدیداروں پر پھول نچھاور کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں