اشتہاریوں،عدالتی مفرور وں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

اشتہاریوں،عدالتی مفرور وں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

تھانوں میں کسی کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا جائیگا:ڈی پی او رانا معصوم

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈی پی او محمد معصوم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، ڈی ایس پیز، ایس ایچ او ز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی،زیرتفتیش مقدمات کو جلد ازجلد حقائق کی روشنی میں یکسو کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاکر اشتہاریوں،عدالتی مفرور وں کو گرفتار کیا جائے ۔امن و امان قائم رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے ۔پتنگ بازی کرنے والوں،پتنگ بازی کا سامان بنانے والوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،ہوائی فائرنگ،آتش بازی کرنے والوں کیخلاف سخت کاررو ائی کی جائے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ عوام کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے ،تھانوں، چوکیوں میں کسی بھی شخص کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا جائے گا،کسی کے ساتھ زیادتی اورناانصافی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی،موبائل گشت اورموٹرسائیکل گشت کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں