سیالکوٹ:رنگپورہ میں لٹکتے تار انسانی جانوں کیلئے خطرہ

 سیالکوٹ:رنگپورہ میں لٹکتے تار انسانی جانوں کیلئے خطرہ

کئی در خو استوں کے با وجود مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا:علاقہ مکینوں کی دہائی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گیپکو حکام کی غفلت کے باعث رنگپورہ کے محلہ اتفاق پورہ میں بجلی کے تار انسانی جانوں کیلئے خطرے کا باعث بن گئے ، علاقہ مکینوں نے ایس ڈی او گیپکو اور ایس ای سیالکوٹ کو درخواستیں دی لیکن کارروائی نہ ہو سکی ۔ رنگپورہ کے محلہ اتفاق پورہ میں 3 سال سے بجلی کے تار زمین تک لٹک رہے ہیں ۔ ہائی وولٹیج تار لوگوں کی زندگیاں نگلنے کیلئے بکھرے پڑے ہیں ۔ خستہ حال اورناکارہ ہو نے کے با عث اکثر اوقات ان میں آگ لگ جاتی ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامناپڑ رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں چودھری غلام حسین ، حاجی نور حسین ، عدنان گجر، محمد یونس، عمران جٹ، عدنان جٹ ، چودھری علی حسن و دیگر نے ایس ای گیپکو اور ایس ڈی او کو درخواست دی ہیں جنہوں نے متعلقہ لائن سپر نٹنڈنٹ کو کارروائی کی ہدایت جاری کیں لیکن کئی ماہ گزر نے کے با وجود مسئلہ حل نہ ہ وسکا۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور متعلقہ ارباب اختیار سے اصلاح واحوال کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں