مہنگائی نے غریب کے حالات کٹھن بنا دئیے :نو شین افتخار

  مہنگائی نے غریب کے حالات کٹھن بنا دئیے :نو شین افتخار

عید کی خو شیوں میں کمزور معاشی حالات سے دوچار گھرانوں کو بھی یاد رکھیں

ڈسکہ، ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ دنیا نامہ نگار )رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار اور سٹی صدرمسلم لیگ ن محمدافضل منشا نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں کمزور معاشی حالات سے دوچار معاشرے کے تمام گھرانوں کو بھی یاد رکھیں جن کی مالی حیثیت کمزور اور عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کی سکت نہیں ہے ،حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اﷲ کی راہ میں قربانی کا واقعہ اﷲ کے حکم کی اطاعت اور فرمانبرداری کی رہتی دنیا تک زندہ وجاوید مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے پیدا کردہ معاشی حالات اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کی بدولت پاکستان میں مشکل ترین حالات اور کٹھن معاشی وسماجی حالات کے دشوار ماحول میں عید کے ایام مشکل اور تنگی کے حالات سے دوچار غریب اور بے سہارا افراد عید پر اپنے بچوں اور گھروالوں کو نئے لباس ،نئی خوشیاں اور بنیادی ضروریات بھی پوری کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ایسے افرادکوعید کی خوشیوں میں خاص طور پر یاد رکھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں