سرکاری نرخ نظر انداز,آٹے کا تھیلا1200روپے میں بکنے لگا

سرکاری نرخ نظر انداز,آٹے کا تھیلا1200روپے میں بکنے لگا

ریٹ لسٹ پر20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1020روپے مقرر،ہول سیل مارکیٹوں میں قیمت 1100 روپے تک پہنچ گئی ، سستا ملے تو ریٹ کم کر دیں گے :دکاندار

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا سرکاری نرخ 1020روپے کے بجائے 1100سے 1200روپے میں فروخت ہونے لگا،سرکاری ریٹ لسٹ پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 1020روپے مقرر ہے لیکن کسی بھی دکان سے آٹا سرکاری ریٹ پر نہیں مل رہا۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی پس کر رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹوں میں20کلو گرام آٹا کا تھیلا 1100روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 1200روپے میں فروخت ہو رہا ہے ،آٹے کی قیمت میں کمی نہ ہونے سے شہری پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اب عید کی چھٹیاں ہیں دکاندار زائد قیمت پر آٹا فروخت کریں گے کیونکہ ان کو کوئی چیک کرنے والا نہیں ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ آٹے کا تھیلا 1020روپے میں تو انہیں فلور ملوں سے نہیں مل رہا وہ کس طرح 1020روپے کا فروخت کریں، ہول سیل مارکیٹ سے 1100 روپے میں 20 کلو گرام کا تھیلا مل رہا ہے اگر انہیں آٹا سستا ملے تو وہ بھی ریٹ کم کر دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں