مہنگائی کے باعث شہریوں نے اجتماعی قربانی کوترجیح دی

مہنگائی کے باعث شہریوں نے اجتماعی قربانی کوترجیح دی

اجتماعی قربانی سفید پوش طبقہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں :شہریوں کی بات چیت

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہریوں نے اجتماعی قربانی کو ترجیح دی ، گوجرانوالہ کے سو سے زائدمقامات پر اجتماعی قربانی کا انتظام کیا گیا ،جہاں ہزاروں جانور وں کی قربانی کی گئی۔اجتماعی قربانی میں گائے کی قربانی زیادہ کی گئی اوراس قربانی میں 15ہزارروپے فی افراد کے حصے آیا ،اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں اجتماعی قربانی سفید پوش طبقہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ، دوسر ی طرف اجتماعی قربانی کرنے والے منتظمین کا کہنا ہے کہ جانور ذبح ہونے کے بعد گوشت کا وزن کر کے اسے حصہ داروں میں برابر تقسیم کر دیا جاتاہے اوراجتماعی قربانی سے لوگوں کی جیب پر بوجھ بھی نہیں پڑتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں