عید الاضحی : قربانی کے جانوروں کی7ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچادیا گیا

عید الاضحی : قربانی کے جانوروں کی7ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچادیا گیا

391 علاقوں میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی وستھرائی کیلئے شہرکو 2 بڑے اور 11 چھوٹے زونز میں تقسیم کیا ،کمشنرکاشہرکادورہ ،آلائشیں فوری ڈمپنگ سائٹس تک پہنچانے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی7ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو اٹھاکر ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچادیا گیا جبکہ 391مختلف علاقوں میں شہریوں نے شکایات درج کروائیں جن کا ازالہ کیا گیا، گوجرانوالہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی وستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے شہرکو 2 بڑے اور 11 چھوٹے زونز میں تقسیم کیا اور عید پر 430 گاڑیوں نے آلائشیں اٹھانے کے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ 2288 ورکرز اور افسر فیلڈ میں ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ،شہر بھرمیں 6 ٹرانسمیشن پوائنٹس بنائے گئے جہاں پر جانوروں کی آلائشیں جمع کی جاتی اور بعدازاں انہیں مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کیا گیا، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عتیق الرحمان کے مطابق پہلے روز 2968 ٹن ، دوسرے روز شام 4 بجے تک 1875 ٹن آلائشیں ڈمپ کی گئیں،دوسری طرف کمشنر ذوالفقار گھمن نے شہر کا دورہ کیا مختلف علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیکر آلائشوں کو فوری ڈمپنگ سائٹس تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں