کشمیرووٹرزآج بلے پرمہرلگائینگے :صدیق مہر،ایس اے حمید

 کشمیرووٹرزآج بلے پرمہرلگائینگے :صدیق مہر،ایس اے حمید

عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مافیا کی نیندیں حرام کر دی ہیں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے سینئررہنماچودھری محمد صدیق مہر نے کہاہے کہ آج کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ،کشمیری ووٹرز بلے پر مہر لگا کر سفیر کشمیر وزیر اعظم عمران خان کے امیدواروں کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرینگے اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی، اپنی رہائشگاہ پر ایل اے 35 جموں 2 الیکشن ڈے کے حوالے سے بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ٹائیگرز ووٹرز تمام پولنگ سٹیشنز پر بھرپور خدمات سرانجام دینگے اور دھاندلی ماسٹر اپوزیشن کے ہر حربے کو ناکام بنائیں گے ،ادھرچیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے اپنی رہائشگاہ پر کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ ایل اے 35میں چودھری مقبول گجرکی کامیابی اُن کا مقد ر بن چکی ہے ،عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مافیا کی نیندیں حرام کر دی ہیں ،کشمیر الیکشن میں کامیابی تحریک انصاف کے قدم چومے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں