گجرات:384 گرانفروشوں کو 9 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

گجرات:384 گرانفروشوں کو  9 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رواں ماہ ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران 384گرانفروشوں پر 9لاکھ9ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا جبکہ 23 کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر) ضلع بھر کے 23پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم جولائی سے 25جولائی تک مختلف بازاروں، مارکیٹوں اور کاروباری مقامات پر 1817مقامات پر چیکنگ کی ۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ہدایت کی ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہ کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں