بھارت سے مدد کا بیان اسماعیل گجر کی شکست کی بڑی وجہ بن گیا

بھارت سے مدد کا بیان اسماعیل گجر  کی شکست کی بڑی وجہ بن گیا

تحصیل سمبڑیال کے حلقہ ایل اے 35 جموں 2سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اور 4بار آزاد کشمیر کا انتخاب جیتنے والے اسماعیل گجر کا بھارت سے مدد لینے کا بیانیہ ان کی جیت کو ہار میں تبدیل کر گیا

سمبڑیال (نامہ نگار )اسماعیل گجر نے پولنگ کے روز بیان دیا کہ اگر انتظامیہ نے رویہ نہ بدلہ تو وہ بھارت سے مدد لیں گے جس پر ووٹرزنے ناراضگی کا اظہار اور احتجاج بھی کیا ۔بعد میں اسماعیل گجر کے وضا حتی بیان بھی انہیں شکست سے نہ بچا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں