مفتی پیر ابوداؤد محمد صادق سچے عاشق رسول تھے :مولانا حافظ رفیق قادری

مفتی پیر ابوداؤد محمد صادق سچے عاشق  رسول تھے :مولانا حافظ رفیق قادری

مولانا حافظ محمد رفیق قادری ناظم اعلی جماعت اہل سنت ضلع گوجرانوالہ نے کہا کہ مفتی پیر ابوداؤد محمد صادق رحمتہ اللہ علیہ سچے عاشق رسول اور محب وطن تھے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ان کی دینی وسماجی خدمات عشروں پر محیط ہیں انہوں نے ملک بھر با لخصوص گوجرانوالہ میں مذہبی رجحان قائم کرنے میں کلیدی کردار اداکیا ،ان کے چھٹے سالانہ دو روزہ عرس مبارک کی تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انوارالمساجد پاپولرنرسری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے پوئے کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں