تتلے عالی: لیڈیز پارک اور سپورٹس کمپلیکس چراگاہ میں تبدیل

تتلے عالی: لیڈیز پارک اور سپورٹس کمپلیکس چراگاہ میں تبدیل

نشہ کے عادی افرادکھڑکیاں بھی اتار کرلے گئے ،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار) 8کروڑ سے مکمل تتلے عالی لیڈیز پارک،کرکٹ گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس مویشیوں کی چراگاہ میں بدل گئے ،نشہ کے عادی افرادکھڑکیاں بھی اتار کرلے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کامونکی روڈ پر17ایکڑ4کنال رقبہ پر لیڈیز پارک،کرکٹ گراؤنڈ اور انڈور گیمز کیلئے سپورٹس کمپلیکس گزشتہ حکومت نے بنایاتھا ۔ ن لیگی حکومت ختم ہونے پر لیڈیز پارک،کرکٹ گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس کو آپریشنل کرنے کیلئے فنڈز اور سامان مہیا نہ ہونے سے چار دیواری کے اندر دن بھر جانوروں چرنامعمول بن گیا ہے جبکہ یہ آوارہ افراداور نشئیوں کی آماجگاہ بن چکی ہے ۔سپورٹس کمپلیکس کی کھڑکیاں توڑ کر غائب کر دی گئی ہیں اوردروازوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے ۔تتلے عالی کی سیاسی و سماجی شخصیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لیڈیز پارک،کرکٹ گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس کو آپریشنل کیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں