ڈی سی کاڈسکہ میں موبائل سپیشل پرائس مجسٹریٹس کورٹس کا جائزہ

ڈی سی کاڈسکہ میں موبائل سپیشل پرائس مجسٹریٹس کورٹس کا جائزہ

افسر زائد قیمت وصول کرنے والے ناجائز منافع خوروں کا محاسبہ کریں:طاہرفاروق ،سول ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا ، مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا

سیالکوٹ،ڈسکہ (نمائندگان دنیا ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے کہا ہے کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیا خورو نوش کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، اس مقصد کے حصول کے لئے ضلع سیالکوٹ میں 32افسروں کو سپیشل پرائس مجسٹریٹس درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں اور ان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی متعین حدود کے اندر مارکٹیوں، دکانوں پر اچانک چھاپے مار کر اشیا کی قیمتوں کی پڑتال کریں اور زائد قیمت وصول کرنے والے ناجائز منافع خوروں کا محاسبہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسکہ کے دورہ کے دوران صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے قائم موبائل سپیشل پرائس مجسٹریٹس کورٹس کا جائزہ لینے کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ بلال بن عبدالحفیظ ، تحصیلدار رشید الدین ڈار سمیت متعلقہ افسر بھی موجود تھے ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے سول ہسپتال ڈسکہ کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے سہولیات کے بارے دریافت کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں