پی پی 57:پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے نام کی تختیاں اتروا دیں

پی پی 57:پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے نام کی تختیاں اتروا دیں

کارروائی ایم پی اے چودھری اشرف انصاری کی وزیر اعلیٰ کو شکایت پرکی گئی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ کو ایم پی اے کی شکایت پر پی پی 57 میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے نام کی تختیاں اتروا دی گئیں، کچھ عرصہ قبل ایم پی اے چودھری اشرف انصاری کے حلقے میں مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے انکے نام کی تختیاں لگائی گئی تھیں جن کو اتروا کر پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر و چیئرمین جی ڈی اے علی اشرف مغل،ٹکٹ ہولڈرز صدیق مہر، لالہ اسداللہ پاپا وغیرہ کے نام کی تختیاں لگادی گئی تھیں جس کی شکایت چودھری اشرف انصار ی نے وزیر اعلیٰ سے کی جس کے بعد گزشتہ روز افسروں کی جانب سے تختیوں کو توڑ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں